طالبان کا الزام کہ ان کی خواتین اوربچے فورسز کی حراست میں ہیں جھوٹا پروپگینڈا ہےآئی ایس پی آر

طالبان اپنی دہشت گرد کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے ایسا پروپیگنڈا کررہے ہیں جس میں کوئی حقیقت نہیں، ترجمان پاک فوج


ویب ڈیسک February 22, 2014
سیکیورٹی فورسز کی حراست میں کوئی خاتون اور بچہ نہیں ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی حراست میں کوئی خاتون اور بچہ نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین اور بچوں کے سیکیورٹی فورسز کی حراست میں ہونے کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے الزامات مکمل طور پر جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، پاک فوج اس قسم کے الزامات کو مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے ایسا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں۔

واضح رہے کہ تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی حراست میں ان کی خواتین اور بچے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |