چین روس کی مدد نہ کرے امریکا

روس کا چین سے مدد مانگنے کا امریکی دعویٰ جھوٹا ہے،چینی حکام


ویب ڈیسک March 15, 2022
چین کی جانب سے روس کوفراہم کی جانے والی مدد پرنظررکھے ہوئے ہیں،امریکی حکام:فوٹو:انٹرنیٹ

کراچی: امریکا نے چین کوخبردارکیا ہے کہ وہ یوکرین پرحملے کے معاملے پرروس کی مدد نہ کرے۔

امریکا کے مشیرسلامتی جیک سلیوان نے بیان میں کہا کہ چین سے یوکرین کے معاملے پراپنی تحفظات کا اظہاربلا واسطہ اورواضح انداز میں کردیا ہے۔

امریکی مشیرسلامتی کا مزید کہنا تھا کہ چین کوخبردارکردیا ہے کہ کوئی بھی ملک پابندیوں کا سامنا کرنے والے روس کوبچا نہیں پائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اس بات پرنظررکھے ہوئے کہ چین روسی صدرپوٹن کویوکرین کیخلاف کتنی مدد فراہم کررہا ہے۔

دوسری جانب چین کا کہنا ہے کہ امریکا کا یہ دعویٰ کہ روس نے ہم سے مدد مانگی ہے جھوٹا ہے۔چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چین نے یوکرین کے مسئلے پرامن اورمذاکرات کا راستہ اپنانے کے لئے مثبت کردارادا کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |