روسی چینل پربراہ راست خبروں کے دوران خاتون کا انوکھا احتجاج
چینل کی خاتون ملازم نے جنگ بند کرو کے نعرے بھی لگائے
روس کے یوکرین پرحملے کیخلاف روسی چینل کی ملازم احتجاجاً براہ راست خبروں کے دوران اچانک اسکرین پرآگئی۔
ہاتھوں میں پوسٹرتھامے چینل کی خاتون ملازم ٹی وی پربراہ راست خبروں کے دوران نیوز اینکرکے پیچھے آکرکھڑی ہوگئی اورروس کے یوکرین پرحملے کے خلاف احتجاج کیا۔
خاتون نے جوپوسٹراٹھایا ہوا تھا اس پر'جنگ بند کرو اورپروپیگنڈے پریقین نہ کرو' درج تھا۔انہوں نے جنگ کے خلاف نعرے بھی لگائے۔مقامی چینل روسی حکومت کا حامی سمجھا جاتا ہے۔ خاتون کا انوکھے انداز میں احتجاج سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔