شرمیلا فاروقی کی والدہ کا مذاق اڑانے کے کیس میں نادیہ خان بری

نادیہ خان کو انکوائری میں کلیئر کر کے اس کیس کی تحقیقات کو بند کردیا گیا ہے، سربراہ ایف آئی اے


ویب ڈیسک March 15, 2022
شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کو 50 ملین (5 کروڑ) کا ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا تھا، فوٹوفائل

ISLAMABAD: ایف آئی اے سائبر کرائم نے پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی جانب سے نادیہ خان کے خلاف دائر کیے جانے والے ہتک عزت کے دعوے میں نادیہ خان کو بری کردیا۔

رواں سال کی ابتدا میں اداکارہ صبور علی کی شادی سے نادیہ خان کی ویڈیو کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہواتھا جس میں نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں پوچھتی ہیں کہ انیسہ آپ کا میک اپ کون کرتا ہے اتنا حسین۔

سوشل میڈیا پر نادیہ خان کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی تھی اور صارفین نے نادیہ خان کے لہجے کو ہتک آمیز اور ان کے انداز کو تمسخرانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ نادیہ خان انیسہ فاروقی کے میک اپ کی تعریف نہیں کررہی تھیں بلکہ ان کا انداز مذاق اڑانے والا تھا۔

اس ویڈیو پر شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے نادیہ خان کو 'بے شرم عورت' قرار دیا تھا اور ان کے خلاف سائبر کرائم میں رپورٹ درج کراتے ہوئے نادیہ خان کو 50 ملین (5 کروڑ) کا ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شرمیلا فاروقی کا نادیہ خان کیخلاف سائبر کرائم میں شکایت درج کرنے کا اعلان

شرمیلا فاروقی کی جانب سے دائر کیے جانے والے 5 کروڑ کے ہتک عزت کے دعوے پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اب اس کیس کے حوالے سے نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

گزشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے ایک ویڈیو کے ذریعے بتایا کہ شرمیلا فاروقی کی جانب سے نادیہ خان کے خلاف دائر ہتک عزت کے کیس میں نادیہ خان کو بری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نادیہ خان کا شرمیلا فاروقی کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

عمران ریاض نے ویڈیو میں کہا ''میں بات کرنا چاہوں گا کہ میڈم شرمیلا فاروقی کی جانب سے اداکارہ نادیہ خان کے خلاف دائر کیے گئے ہتک عزت کے کیس کے بارے میں جس دعویٰ کیا گیا تھا کہ نادیہ خان نے میڈم شرمیلا فاروقی کی والدہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ 40 منٹ لمبی ویڈیو ہے جو کہ نادیہ خان نے اداکارہ صبور علی کی شادی پر بنائی تھی اور اسے اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا تھا۔

سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائم نے کہا میری ٹیم نے اس ویڈیو کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اور اس میں ہمیں ایسا کوئی مواد نظر نہیں آیا ہے جس سے یہ ثابت ہورہا ہو کہ میڈم نادیہ خان نے جان بوجھ کر شرمیلا فاروقی صاحبہ کی والدہ کو بدنام کرنے کی نیت سے اس ویڈیو کو بنایا ہو اور اپ لوڈ کیا ہو۔ اور نہ ہی ہمیں اس ویڈیو میں کوئی ایسے توہین آمیز الفاظ نظر آئے۔

عمران ریاض نے مزید کہا جہاں تک بات ہے طنزیہ انداز کی یا چہرے کے تاثرات کی تو اس کے حوالے سے قانون خاموش ہے۔ لہذا نادیہ خان کو اس انکوائری میں کلیئر کردیا گیا ہے اور اس کیس کی تحقیقات کو بند کردیا گیا ہے''۔

ویڈیو کے کیپشن نے عمران ریاض نے کیس کے بارے میں مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کسی کی ویڈیو اور تصویر بنانا اور اسے وائرل کرنا صرف اسی صورت میں جرم بن جاتا ہے جب ایسی ویڈیو بنانے کا مقصد کسی کو ہراساں کرنا اور بدنام کرنا ہو۔

سر براہ ایف آئی اے نے کہا نادیہ خان ایف آئی اے سائبر کرائم کے دفتر آئیں اور ایف آئی اے کے نوٹس میں لگائے گئے الزامات کا جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شرمیلا فاروقی نے بھی میری بے عزتی کی، نادیہ خان

دوسری جانب اداکارہ ومیزبان نادیہ خان نے ہتک عزت کے دعوے میں بری ہونے کے بعد عمران ریاض کا ویڈیو پیغام اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کراتے ہوئے خدا کا شکر اداکیا اور کہا کہ سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں سربراہ ایف آئی اے عمران ریاض کو مینشن کرتے ہوئے کہا منصفانہ اور ایماندار ہونے کے لیے آپ کا شکریہ۔

یہ بھی پڑھیں: مذاق کے نام پر لوگوں کی دل آزاری کرنا بند کیجئے

واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی کی جانب سے نادیہ خان کے خلاف 5 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیے جانے کے بعد نادیہ خان نے بھی جوابی ردعمل میں شرمیلا فاروقی کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |