ڈی چوک میں 10لاکھ لوگ لانے کے بجائے172ارکان ایوان میں لائیںشاہد خاقان عباسی

ہ جس مائی کے لعل میں ہمت ہے اسمبلی جانے سے روک کر دکھا دے،شاہد خاقان عباسی


ویب ڈیسک March 15, 2022
نیب کا کام تحریک عدم اعتماد میں مداخلت کرنا نہیں ہے،شاہد خاقان عباسی:فوٹو:فائل

SAN FRANCISCO: مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت 10 لاکھ لوگ ڈی چوک میں لانے کے بجائے172ارکان ایوان میں لائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ضرور 10لاکھ لوگ لائیں لیکن وہ عدم اعتماد کے ووٹ کو نہیں روک سکتے۔ جب آدمی کے پاس کچھ نہ رہے تو وہ گالم گلوچ پر اتر آتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس مائی کے لعل میں ہمت ہے اسمبلی جانے سے روک کر دکھا دے۔آپ کودھمکیاں مہنگی پڑیں گی ۔عوام کی آواز کو جو روکے گا اسکو جواب ملے گا۔جو حکومت سڑکوں کا رخ کرے وہ ناکام ہو چکی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کچھ ممبران کو نیب کی طرف سے نوٹس آئے ہیں نیب کو بتانا چاہتا ہوں آپکو اسکا جواب دینا پڑیگا۔ نیب کا کام تحریک عدم اعتماد میں مداخلت کرنا نہیں ہے۔حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا آلہ کار بننے والا اپنے کیے کا ذمہ دار ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |