امریکا میں زیرعلاج پاکستانی طالب علم شاہ زیب کے ویزے میں ایک ماہ کی توسیع

امریکی حکام کی جانب سے پاکستانی طالبعلم شاہ زیب باجوہ کے ویزے کی مدت 28 مارچ تک کردی گئی ہے۔

شاہ زیب کے ویزے کی مدت 28 فروری کو ختم ہورہی تھی۔ فوٹو: فائل

امریکا میں زیر علاج پاکستانی طالب علم شاہ زیب باجوہ کے ویزے میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے ریاست منی سوٹا کے اسپتال سینٹ میری میں زیر علاج پاکستانی طالب علم شاہ زیب باجوہ کے ویزے کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اس کی میعاد میں 28 مارچ تک کی توسیع کردی ہے، شاہ زیب کے ویزے کی مدت 28 فروری کو ختم ہورہی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان سے تعلیم حاصل کرنے کے لئے امریکا جانے والا طالب علم شاہ زیب امریکی ریاست منی سوٹا میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوکر کوما میں چلا گیا تھا جو اب تک وہیں زیر علاج ہے جب کہ اسپتال انتظامیہ نے ویزے کی مدت ختم ہونے اور شاہ زیب کے علاج پر آنے والے اخراجات کے باعث پر ان کے اہل خانہ کو اسے کومے کی ہی حالت میں پاکستان لے جانے کا کہا تھا جس پر ایکسپریس نیوز اس غمزدہ خاندان کی آواز بنا اورشاہ زیب کے ویزے کی مدت میں توسیع اوراس کے علاج پر آنے والے اخراجات کے سلسلے میں قائم فنڈز میں اہم کردار ادا کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story