گجرات جائیداد کے تنازعہ پر دیور نے بھابھی اور تین بچوں کو قتل کردیا

پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک March 15, 2022
پولیس نے ملزم کی گرفتاری کی تصویر جاری کردی۔ فوٹو : فائل

گجرات کے نواحی گاؤں شام پور میں جائیداد کے تنازعہ پر خاتون اور تین بچوں کو قتل کرنے والے شخص کو پولیس نے موقع پر گرفتار کرلیا۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

ڈی پی او گجرات کے مطابق گجرات پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم صفدر حسین کو موقع پر گرفتار کر لیا، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم صفدر حسین نے جائیداد کے تنازعہ پر سگے بھائی کی بیوی اور بچوں کو ڈنڈوں سے مار کر قتل کیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیمیوں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی

آئی جی پنجاب نے ڈی پی او گجرات کو واقعہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروانے کی ہدایت کی اور کہا کہ تفتیش کو جلد مکمل کرتے ہوئے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

قتل ہونے والوں کی شناخت شکیلہ بی بی، 14 سالہ روشان، 10 سالہ عائشہ اور 4 سالہ مریم کے نام سے ہوئی۔ مقتولہ کا شوہر منور حسین روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب مقیم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں