ایشیا ہاکی کپ کے میزبان ملک کا اعلان

ایشیا کپ کی پہلی چار ٹیمیں ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کریں گی


Sports Reporter March 15, 2022
ایشین ہاکی فیڈریشن اور انڈونیشین ہاکی فیڈریشن کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا فوٹوفائل

ISLAMABAD: ایشیا ہاکی کپ کی میزبانی انڈونیشیا کو مل گئی۔

ایشیا کپ 23 مئی سے جکارتہ میں شرو ع ہوگا، فائنل یکم جون کوکھیلاجائے گا۔ ایشین ہاکی فیڈریشن اور انڈونیشن ہاکی فیڈریشن کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا۔ اس بات کا اعلان ایشین ہاکی فیڈریشن نے کیا ہے۔

اے ایچ ایف اور انڈونیشین ہاکی فیڈریشن کے درمیان ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے معاہدے کی تقریب میں چیف ایگزیکٹو ایشین ہاکی فیڈریشن طیب اکرام اور انڈونیشیا ہاکی فیڈریشن کےحکام شریک ہوئے۔

ایشیا کپ کی پہلی چار ٹیمیں ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں