لاہور اور ملتان ہائیکورٹ بارز کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ

لاہور اور ملتان ہائی کورٹ بارز کے انتخابات کیلئے پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی


ویب ڈیسک February 22, 2014
انتخابات میں حامد خان گروپ کےصدارتی امیدوارشفقت چوہان اور عاصمہ جہانگیر گروپ کےصدارتی امیدوار چودھری نعیم کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے. فوٹو؛فائل

ہائی کورٹ کے ملتان اور لاہور بارز کے سالانہ انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہورہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے لئے صبح 9 بجے شروع ہونےوالی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی جہاں 17 ہزار سے زائد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، انتخابات میں حامد خان گروپ کےصدارتی امیدوارشفقت چوہان اور عاصمہ جہانگیر گروپ کےصدارتی امیدوار چودھری نعیم کے درمیان سخت مقابلے دیکھنے میں آیا۔

دوسری جانب ہائی کورٹ بار ملتان میں پولنگ شام 4 بجےتک جاری رہی۔ صدارتی امیدواروں میں قمرالزمان بٹ اور اطہرحسن بخاری میں کانٹے کے مقابلےکی توقع کی جارہی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ بارز کے انتخابت کے موقع پرسیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |