نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم نوکری کے بہانے مری لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون


ویب ڈیسک March 15, 2022
متاثرہ خاتون کی مدعیت مقدمہ درج کیا گیا۔ فوٹو : فائل

مری پولیس نے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مری پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم شاہد منور کو گرفتار کیا۔ مدعیہ مقدمہ کے مطابق شاہد منور نوکری کا جھانسہ دیکر مری لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایس ایچ او کے مطابق متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس بھی کروایا گیا ہے۔

ایس پی کوہسار حیدر علی نے کہا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی اور تشدد جیسے واقعات نا قابل برداشت ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |