یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ حملہ کیس؛ عارف علوی نے اپنا صدارتی استثنی ختم کرنے کی درخواست کردی
واضح رہے کہ 9 مارچ کو عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو آج سنایا گیا۔ عدالت نے صدر عارف علوی کی استثنی ختم کرنے کی درخواست منظور کی ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں تحریک انصاف کے 2014ء کے دھرنے کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس اور پی ٹی وی پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں عمران خان، موجودہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر تعلیم شفقت محمود اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو نامزد کیا گیا تھا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت وزیراعظم عمران خان کو پہلے ہی اس مقدمے میں بری کرچکی ہے بقیہ تمام پی ٹی آئی قیادت کو آج بری کیا گیا۔