اسٹیبلشمنٹ اور حکومت الگ الگ نہیں پرویز خٹک

دونوں کو ساتھ چلنا ہوتا ہے، جسے جانا ہے جائے اور استعفی دے ورنہ اس طرح حلقے کے عوام سے دغا ہوگا، وزیر دفاع

(فائل فوٹو)

ISLAMABAD:
وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت الگ الگ نہیں ان دونوں کو ایک ساتھ چلنا ہوتا ہے، یقین سے کہتا ہوں حکومت کہیں نہیں جارہی۔

پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کا فیصلہ سننے کے لیے وزیر دفاع پرویز خٹک انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچے جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پتا نہیں آپ کو کیوں نظر آ رہا ہے کہ حکومت جا رہی ہے؟ میں یقین سے کہتا ہوں کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی، ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور ساتھ ہی رہیں گے۔


ایک سوال پر پرویز خٹک نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت الگ الگ نہیں، ان دونوں کو ایک ساتھ چلنا ہوتا ہے، ہم شرافت کی سیاست کرتے ہیں، فوج کے نیوٹرل ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ فوج ہمیشہ سے نیوٹرل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، جسے جانا ہے جائے اور استعفی دے ورنہ اس طرح حلقے کے عوام سے دغا ہوگا۔
Load Next Story