طالبان کے خلاف فضائی حملہ عسکری قیادت کا اپنا فیصلہ تھاخورشید شاہ

حساس اداروں کو معلوم ہے کہ طالبان کے ٹھکانے کہاں کہاں ہیں، رہنما پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک February 22, 2014
ملک کو دہشت گردی سے بچانے کے لئے حکومت کو ایکشن لینا ہوگا،۔خورشید شاہ۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ طالبان کے خلاف فضائی حملہ عسکری قیادت کااپنا فیصلہ تھا، حساس اداروں کو معلوم ہے کہ طالبان کے ٹھکانے کہاں کہاں ہیں۔


سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ گیدڑکی 100سال کی زندگی سے شیر کی ایک دن کی زندگی بہتر ہے،موجودہ صورت حال میں میاں صاحب کو فیصلہ کرنا چاہئے۔ ملک کو دہشت گردی سے بچانے کے لیے حکومت کو ایکشن لینا ہوگا،طالبان کے خلاف ایکشن لینے میں کوئی رکاوٹ نہیں، اگراس وقت ایکشن نہیں لیا تو حکمرانوں کے اقتدار سمیت ملک کو شدید نقصان پہنچے گا۔


سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ طالبان کے خلاف فضائی حملہ عسکری قیادت کا اپنا فیصلہ تھا، ملک کے حساس اداروں کو معلوم ہے کہ طالبان کے ٹھکانے کہاں کہاں ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پرویز مشرف پر3 نومبر کے اقدامات کی فرد جرم عائد نہیں ہوسکے گی کیونکہ پرویزمشرف نے آرمی چیف کی حیثیت سے 3 نومبر2007 کواقدام اٹھائےتھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |