پاکستان انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اور آئی سی سی کا چوہدری بھارت ایونٹ سے باہر

پاکستان کی جانب سے کپتان سمیع اسلم اور امام الحق کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں 177 رنز بنائے


ویب ڈیسک February 22, 2014
سری لنکا کی جانب سے بنورا فرنینڈو نے 4، انوک فرنینڈو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فوٹو؛ فائل

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 121 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا جبکہ آئی سی سی کا چوہدری بھارت ایونٹ سے باہر ہوگیا۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان سمیع اسلم اور امام الحق کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں 177 رنز بنے، سمیع اسلم 95، امام الحق 82 اور کامران غلام 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سری لنکا کی جانب سے بنورا فرنینڈو نے 4، انوک فرنینڈو نے 2 جب کہ اے کے ٹیرونی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

280 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی جانب سے مایوس کن آغاز کیا گیا اور پہلے اوور کی پہلی گیند پر ضیا الحق نے ہشان ڈومنڈو کو بولڈ کیا اور 10 کے مجموعی اسکور پر کپتان کشال مینڈس بھی ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سری لنکا کی جانب سے پریامل پریرا 68 اور سمارا وچکمارا 51 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے اور پوری ٹیم 158 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کی جانب سے ضیا الحق، کامران علی، ظفر گوہر اور کامران غلام نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ایک دوسرے میچ میں انگلینڈ نے کوارٹر فائنل میں بھارت کو شکست دے کر ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کر دیا جبکہ سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں