الیکشن کمیشن کا وفاقی وزیر اعظم سواتی پر 50 ہزار روپے جرمانہ

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر اعظم سواتی کو جرمانہ کیا


ویب ڈیسک March 15, 2022
مانسہرہ میں بلدیاتی انتخابات کی خلاف ورزی پر اعظم سواتی الیکشن کمیشن طلب

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں وفاقی وزیر اعظم سواتی پر 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر اعظم سواتی کو جرمانہ کیا۔ ڈی ایم او مانسہرہ حیات اللہ جان مروت نے وفاقی وزیر محمد اعظم خان سواتی پر 50000 جرمانہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مانسہرہ میں بلدیاتی انتخابات کی خلاف ورزی پر اعظم سواتی الیکشن کمیشن طلب

ڈی ایم او نے 17 مارچ تک جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کرانے اور رسید پیش کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعظم سواتی کو سخت تنبیہ بھی کی کہ اگر دوبارہ خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تو الیکشن کمیشن کو مزید کارروائی کے لئے کیس بھجوایا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |