بھارت میں سابق صدر کی پڑپوتی کا نکاح ایک خاتون نے پڑھا دیا

نکاح مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کی سابق چانسلر نے پڑھایا

خاتون قاضی اب تک 17 نکاح پڑھا چکی ہیں، فوٹو: ویڈیو گریب

SINGAPORE:
بھارت میں ایک منفرد واقعے میں خاتون قاضی نے نکاح پڑھادیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستان کے تیسرے صدر زاکر حسین کے پڑپوتی کی شادی کی تقریب جامعہ نگر میں آبائی گھر میں ہوئی۔ یہ شادی مسلم گھرانوں کی روایتی شادی کی طرح ہی تھی تاہم اسے غیر معمولی توجہ مل گئی۔

اس شادی کی خاص بات ایک خاتون کی جانب سے نکاح پڑھانا تھا جو مسلم معاشرے میں عام نہیں۔ سابق صدر زاکر حسین کے پوتے قربان علی نے بتایا کہ ان کی بیٹی کا نکاح معروف خاتون ماہر تعلیم نے پڑھایا۔




سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون نکاح پڑھا رہی ہیں جس سے ایک نئی بحث چھڑ گئی کوئی اس کے حق میں دلیل دے رہا ہے اور کوئی اسے روایت کی خلاف ورزی۔

نکاح پڑھانے والی خاتون کا نام ڈاکٹر سیدہ سیدین حمید ہے جو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کی سابق چانسلر ہیں اور بطور پہلی خاتون قاضی اب تک 17 نکاح پڑھا چکی ہیں۔
Load Next Story