بالی ووڈ اداکارہ تبوکو فلم کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیا

داکارہ تبو مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے علاقے نشاد میں اپنی نئی فلم ’’حیدر‘‘ کی عکسبندی میں مصروف تھیں


ویب ڈیسک February 22, 2014
طبی امداد کی فراہمی کے بعد تبو کو اسپتال سے رخصت تو کردیا گیا تاہم فلم کی عکسبندی روک دی گئی، فوٹو: فائل

بالی وڈ کی اداکارہ تبو کو فلم کی عکبندی کے دوران سردی سے بچنے کے لئے آگ جلانے کے باعث کئی گھنٹے اسپتال میں زیر علاج رہنا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ تبو مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے علاقے نشاد میں اپنی نئی فلم ''حیدر'' کی عکسبندی میں مصروف تھیں، اس دوران شدید سردی سے بچنے کے لئے انہوں نے لکڑیوں کو اکٹھا کرکے آگ جلائی جس سے پھیلنے والے دھویں سے ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔

طبیعت زیادہ خراب ہونے پر فلم کے عملے نے انہیں 13 کلو میٹر دور واقع شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لے گئے جہاں وہ رات بھر زیر علاج رہیں، طبی امداد کی فراہمی کے بعد تبو کو اسپتال سے رخصت تو کردیا گیا تاہم فلم کی عکسبندی روک دی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں