ٹیسٹ کرکٹ میں بابراعظم نے کب کس ٹیم کے خلاف سینچری اسکور کی
بابر اعظم نے کیرئیر کی چھٹی سینچری اسکور کرلی۔
نیشنل اسٹیڈیم میں جاری کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا کے خلاف انتہائی مشکل حالات میں عمدہ بیٹنگ کرنے والے کپتان بابر اعظم نے کیرئیر کی چھٹی سینچری اسکور کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی تھی تاہم مہمان آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 506 رنز کا ہدف دیا تو تصور کیا جارہا تھا کہ کینگروز جلد پاکستان کی وکٹیں گرا کر میچ کا نتیجہ اپنے حق میں کرلیں گے۔
کپتان بابراعظم نے کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں قومی ٹیم کو سہارا دیا اور 97 گیندوں پر 102 رنز بنائے اور ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
بابراعظم کی سنچریاں
سال 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا ڈیبیو ٹیسٹ میچ کھیلنے والے بابراعظم نے اپنی پہلی ٹیسٹ سینچری دبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف بنائی جس میں انہوں نے 127 رنز اسکور کیے۔
اگلے برس آسٹریلیا کے میدانوں پر دوسری سینچری بنائی جس میں وہ 104 رنز بناسکے تھے۔
سری لنکا کے خلاف راولپنڈی اور کراچی میں بابراعظم نے ہوم کراؤڈ کے سامنے تیسری اور چوتھی ٹیسٹ سینچری اسکور کیں۔ اسی طرح بنگلادیش کے خلاف بھی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پانچویں سینچری بنائی تھی۔