اوباما اور دلائی لامہ کی ملاقات کے سنگین سفارتی نتائج بھی برآمد ہوسکتے ہیں چین کا انتباہ

چین نے براک اوباما اور دلائی لامہ کی ملاقات پر امریکی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاج کیا

اوباما اور دلائی لامہ کے درمیان ملاقات بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے، چین فوٹو: فائل

چین نے امریکی صدر براک اوباما کی تبتی رہنما دلائی لامہ س ملاقات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کے منافی قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکی صدر براک اوباما اور تبت کے رہنما دلائی لامہ کے درمیان ملاقات پر امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ، چین کے نائب وزیر خارجہ نے امریکی ناظم الامور پرواضح کیا کہ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر بھی اثرانداز ہوسکتی ہے۔


دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ براک اوباما نے ملاقات کے دوران چین کی حدود میں رہتے ہوئے تبت کو مزید خودمختاری دلانے سے متعلق دلائی لاما کے اختیار کردہ عدم تشدد پر مبنی کردار کو سراہا۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو امریکی صدر اور دلائی لامہ کے درمیان ملاقات کا اعلان کیا تھا جس کے فوری بعد چین نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے براک اوباما پر زوردیا تھا کہ وہ اس ملاقات کو منسوخ کردیں جب کہ چین کی وزارت خارجہ نے اسے بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا تھا۔
Load Next Story