ایم کیوایم پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے آج کراچی میں ریلی نکالے گی
عوام ریلی میں شریک ہوکر دنیا کوبتائیں کہ وہ دہشتگردی کیخلاف افواج، رینجرز، ایف سی اور پولیس کے ساتھ ہیں، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ نے دہشت گردی کے خلاف اور مسلح افواج ، رینجرز، ایف سی اور پولیس سے اظہار یکجہتی کے لئے آج ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایم کیوایم کی یہ یکجہتی ریلی دراصل قومی یکجہتی ریلی ہے جس میں صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان ، اندرون سندھ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام بھی شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریلی انتہائی مختصر نوٹس پر منعقد کی جارہی ہے لہٰذا ایم کیوایم کے لئے دیگر صوبوں سے عوام کو کراچی لانے کے انتظامات کرنا ممکن نہیں لیکن جو لوگ اس ریلی میں شرکت کے خواہشمند ہیں وہ اپنی مدد آپ کے تحت بذریعہ ہوائی جہاز، ریل یا دیگرذرائع کے ذریعہ کراچی پہنچ کر اس میں شرکت کرسکتے ہیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ عوام اس ریلی میں بڑی تعداد میں شریک ہوکر دنیا کو یہ بتادیں کہ پاکستانی عوام، دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں بھرپور طریقہ سے اپنی مسلح افواج ، رینجرز، ایف سی اور پولیس کے ساتھ ہیں۔
دوسری جانب کراچی میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف 40 ہزار پاکستانی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جن میں 7 ہزار فوجی جوان بھی شامل ہیں اورایم کیوایم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قربانی دینے والوں کو سلام پیش کرنے کے لئے کل 3 بجے بڑی تعداد میں لوگ دہشت گردی کے خلاف یکجہتی ریلی میں شریک ہوکر یہ ثابت کریں کہ پاکستان کے لوگ امن سے محبت کرتے ہیں اور یہ پیغام دیا جائے گا کہ یہاں لوگ دہشت گردی، انتہا پسندی، مذہبی جنونیت کے خلاف ہے۔