تحریک عدم اعتماد سے کوئی تعلق نہیں ہے نیب کی وضاحت

نیب نے آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیے ہیں


ویب ڈیسک March 15, 2022
نیب نے میڈیا پر جاری اطلاعات پر وضاحت پیش کی (فائل فوٹو چیئرمین نیب)

لاہور: قومی احتساب بیورو نے وضاحت کی ہے کہ نیب کا تحریک عدم اعتماد سے کوئی تعلق نہیں اور نہ وہ اس میں کوئی مداخلت کررہا ہے۔

نیب ترجمان کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب نے ہمیشہ آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیے اور اس بات پر سختی سے عمل درآمد بھی کیا جاتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے، ادارہ یقین دہانی کراتا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے نہ ماضی میں تعلق تھا اور نہ مستقبل میں ہوگا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے الزام عائد کیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر نیب نے مداخلت شروع کرتے ہوئے اراکین اسمبلی کو ہراساں کرنا اور انہیں مقدمہ شروع کرنے کے پیغامات پہنچانا شروع کردیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں