تجاوزات کے خلاف آپریشن فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

مشتعل مظاہرین کے پتھراؤ سے 2 افراد زخمی


ویب ڈیسک March 15, 2022
(فائل فوٹو)

ISLAMABAD: گلشن معمار ناردرن بائی پاس کے قریب تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ پتھر لگنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی ویسٹ سوہائے عزیز نے بتایا کہ گلشن معمار کے علاقے ناردرن بائی پاس عباس گوٹھ میں اینٹی انکروچمنٹ کا عملہ زمین واگزار کرانے کے لیے پہنچا تو بڑی تعداد میں مشتعل افراد جمع ہوگئے اور ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے عملے پر پتھراؤ شروع کر دیا جس کے باعث موقع پر کی جانے والی فائرنگ سے 28 سالہ تاج نامی شخص زخمی ہوگیا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

انھوں نے بتایا کہ ڈی سی ویسٹ کی جانب سے زمین واگزار کرنے سے متعلق علاقہ پولیس کو مطلع نہیں کیا گیا تھا اور واقعہ سے متعلق جو بھی مزید معلومات ہے وہ ہی بتا سکتے تاہم اینٹی انکروچمنٹ کے عملے نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے اور اس حوالے سے انکی کی جانب سے مقدمہ درج کرایا جا رہا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں