سندھ کے 23 محکموں میں فوتی کوٹے پر356 ملازمتیں دینے کی منظوری

2018 سے اب تک فوتی کوٹے پر8379 ملازمتیں دینے کی منظوری دی گئی ہے،چیف سیکریٹری سید ممتاز علی شاہ


Staff Reporter March 16, 2022
جن محکموں میںدرخواستیں جمع ہیں انکوجلد مکمل کر کے محکمہ قانون کو بھیجاجائے،کیسزکی رپورٹ طلب ۔ فوٹو:فائل

HYDERABAD: سندھ کے 23 محکموں میں356 فوتی کوٹا پرملازمتوں کی منظوری دی گئی ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت فوتی کوٹے پرعملدرآمد کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر رکن بورڈآف ریونیو سمیت مختلف محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں 23 محکموں میں356 فوتی کوٹا پرملازمتوں کی منظوری دی گئی، اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں فوتی کوٹے پر 2018 سے اب تک 8379 سرکاری ملازمین کے لواحقین کو ملازمتیں دی گئی ہیں جس میں سال 2018 میں 255، سال 2019 میں 3056، سال 2020 میں 1365 اور 2021 میں 3347 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔

چیف سیکریٹری سندھ نے تمام سیکریٹریز کو فوتی کوٹا درخواستوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جن محکموں میں درخواستیں جمع ہیں، ان کو جلد مکمل کر کے محکمہ قانون کو بھیجا جائے۔

سید ممتاز علی شاہ نے تمام سیکریٹریز سے ضلعی ریکروٹمنٹ کمیٹی میں بھیجے گئے کیسز کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تمام ضلعی ڈپٹی کمشنرکوڈی آر سی اجلاس بلانے کی بھی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں