اینٹینا کی تنصیب کے بعد ایفل ٹاور مزید چھ میٹر بلند ہوگیا

تاریخی آہنی ٹاور پر ہیلی کاپٹر کی مدد سے نیا ڈجیٹیل ریڈیو اینٹینا نصب کیا گیا ہے جس سے وہ مزید بلند ہوگیا ہے


ویب ڈیسک March 16, 2022
ایفل ٹاور پر نیا اینٹینا نصب کرنے کا بعد اس کی بلندی مزید چھ میٹر بڑھ چکی ہے۔ فوٹو: رائٹرز

دنیا کا مشہور سیاحتی مقام ایفل ٹاور مزید چھ میٹر بلند ہوگیا ہے کیونکہ اس پر ڈجیٹل ریڈیو نشریات کے لیے ایک اینٹینا نصب کیا گیا ہے۔

یہ ٹاور انیسویں صدی میں گستاف ایفل نے تعمیر کیا تھا ۔ اب اس کی مجموعی لمبائی 330 میٹر ہوچکی ہے۔ اس پر ہیلی کاپٹر کی مدد سے ڈی اے بی پلیس (ڈجیٹل آڈیو) ریڈیو اینٹینا نصب کیا گیا ہے۔ تعمیر کے بعد یہ چار دہائیوں تک اسے دنیا کے بلند ترین انسانی تعمیر کا اعزاز حاصل رہا ۔ اس کے بعد 1929 میں نیویارک میں کرسلر بلڈنگ بنائی گئی جو ٹاور سے بھی بلند تھی۔

ٹرپ ایڈوائزر کے مطابق ایفل ٹاور سیاحوں کی جانب سے سب سے زیادہ دیکھا جانے والا مقام ہے اور اب سو برس بعد اس کا اینٹینا بدل کر ڈجیٹل اینٹینا نصب کیا گیا ہے جس سے اس کی بلندی مزید بڑھ چکی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے ک ہیلی کاپٹر کی مدد سے اینٹینا کی تنصیب کا عمل صرف دس منٹ میں مکمل کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں