گھبراہٹ کا شکار اظہر علی نے وکٹ بچانے کا موقع گنوادیا
گیند گلوز پر لگی امپائر نے ایل بی ڈبلیو دیدیا، ریویو سے گریز
MUMBAI:
گھبراہٹ کا شکار اظہر علی نے وکٹ بچانے کا موقع گنوادیا۔
انتہائی سست روی سے کھیلنے والے سینئر بیٹر اظہر علی، کیمرون گرین کی ایک شارٹ بال کو کھیلتے ہوئے نیچے بیٹھ گئے مگر گیند توقع سے بہت کم باؤنس ہوئی اور جسم پر لگی، اسٹمپس کے عین سامنے ہونے کی وجہ سے امپائر احسن رضا نے انھیں ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا۔
عبداللہ شفیق کے ساتھ صلاح مشورے میں اظہر نے ریویو کا وقت بھی ضائع کردیا، بعد ازاں الٹرا ایج سے واضح ہوا کہ گیند گلوز کو چھوکر گئی تھی، اظہر علی کا اس کا احساس تک نہ ہونے پر مبصرین حیرت کا اظہار کرتے نظر آئے۔