عامرخان سے شکست کے خوف کے باعث امریکی باکسر لڑنے کیلئے رنگ میں ہی نہ آیا

عامر خان نے فائٹ منسوخ ہونے پر اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی۔

لائٹ میڈل ویٹ چیمپئن مے ویدر سے بار بار رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب نہ ملا،عامر خان فوٹو؛فائل

باکسر عامر خان کے کیریئر کی سب سے بڑی لڑائی شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگئی کیوں کہ ان کے حریف امریکی باکسر فلوئیڈمے ویدر رِنگ میں آنے سے ہی انکار کردیا۔


پاکستانی نژاد برطانوی باکسر 27 سالہ عامر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں میچ کی منسوخی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ مے ویدر سے مقابلہ کرنا چاہتا تھا لیکن وہ ڈر کر بھاگ گیا۔ لائٹ میڈل ویٹ چیمپئن مے ویدر سے بار بار رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب نہ ملا، عامر خان نے فائٹ منسوخ ہونے پر اپنے مداحوں سے معافی مانگی ہے۔

واضح رہے کہ ناقابل شکست باکسر مے ویدر عامر خان کے ساتھ مقابلے کو لے کر کشمکش کا شکار تھے جس کے باعث انہوں نے آن لائن پول کے ذریعے مداحوں سے بھی پوچھا کہ کیا عامر خان سے مقابلہ کرناچاہیے جس کے جواب میں زیادہ تر لوگوں نے کہا اگر ناقابل شکست کا ٹائٹل برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو عامر خان کے ساتھ کھیل کا خطرہ مول نہیں لینا چاہیے۔
Load Next Story