پاکپتن مضر صحت کھانا کھانے سے 10 افراد کی حالت غیر

متاثرہ افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے، ریسکیو

واقعہ گاؤں 38 ایس پی میں پیش آیا۔ فوٹو: فائل

پاکپتن میں مضر صحت کھانا کھانے سے 10 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ گاؤں 38 ایس پی میں پیش آیا، متاثرین میں سات بچے بھی شامل ہیں جن کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


اسپتال ذرائع کے 10 افراد مضر صحت کھیر کھانے پر متاثر ہوئے تھے، متاثرہ افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے تمام افراد خطرے سے باہر ہیں۔

متاثرین بچوں کی عمریں 7 سال، 9 سال، 11 سال، 12 سال اور 14 سال ہیں۔
Load Next Story