گلشن معمار کراچی میں انسداد تجاوزات مہم کے دوران شہری جاں بحق

ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر اور ایس ایچ او اینٹی انکروچمنٹ کے خلاف مقدمہ درج


Staff Reporter March 16, 2022
ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر اور ایس ایچ او اینٹی انکروچمنٹ کے خلاف مقدمہ درج فوٹو:فائل

گلشن معمار میں انسداد تجاوزات مہم کے دوران شہری کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر اور ایس ایچ او اینٹی انکروچمنٹ کے خلاف درج کرلیا گیا۔

مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔ منگل کو گلشن معمار کے علاقے عباس گوٹھ میں انسداد تجاوزات کی فورس علاقے میں پہنچی اور تجاوزات کا صفایا کرنا شروع کیا تو موقع پر موجود افراد نے ہنگامہ آرائی کی ، اس دوران فائرنگ سے تاج نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

رات گئے پولیس نے واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 159/22 بجرم دفعہ 302/34 کے تحت ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر محمد عرفان ، ایس ایچ او اینٹی انکروچمنٹ فیضان کریم اور دیگر کے خلاف درج کرلیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں