کراچی میں پولیو مہم کے دوران 24 یونین کونسلز میں آج موٹرسائیکل چلانے پر پابندی ہوگی

رضا کاروں کی حفاظت کیلئےموٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگائی گئی ہے جس کا اطلاق صبح 8 سے شام 6 بجے تک ہوگا،حکومت سندھ


ویب ڈیسک February 22, 2014
انسداد پولیو مہم کے دوسرے اورتیسرے مرحلے میں بھی موٹرسائیکل چلانے پر پابندی ہوگی، حکومت سندھ فوٹو:فائل

حکومت سندھ نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے پشاور طرز کی حکمت عملی اپناتے ہوئے شہر کی 24 یونین کونسلز میں آج موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگادی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیش میں کہا گیا ہے کہ آج سے شروع ہونے والی پولیو مہم 3 مراحل میں مکمل کی جائے گی، پہلے مرحلے میں آج 24 یونین کونسلز میں پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اور اس دوران صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ رضا کاروں کی سیکیورٹی کے لئے پولیس اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔


صوبائی حکومت کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم کے رضا کاروں کی سیکیورٹی کی خاطر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے، پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ 27 اور 28 فروری کو شروع ہوگا جبکہ آخری مرحلے میں 2 مارچ کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اور اس دوران موٹر سائیکل چلانے پر بدستور پابندی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں