اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے پرحکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب
اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی معاونت کے لئے پیش ہونے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے پرحکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔
ہائیکورٹ میں اوور سیز پاکستانیوں کو بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کا حق نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11اپریل کو جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی معاونت کے لئے پیش ہونے کا حکم دیا۔
درخواست میں وفاقی حکومت ،الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا کہ آئین کے تحت حق رائے دہی ہرشہری کا بنیادی حق ہے ، شہریوں کوان کے بنیادی حق سے محروم کرنا آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت اوورسیز پاکستانیوں کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنےکی اجازت دے۔