مسجد میں رقص کا معاملہ صبا قمر اور بلال سعید پر فرد جرم موخر ہونے کا امکان

حاضری معافی کی درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ ثروت بتول کی عدالت میں جمع کرائی گئی


ویب ڈیسک March 16, 2022
گلوکار بلال سعید اور صبا قمر نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی فوٹوفائل

لاہور کی ضلع کچہری میں مسجد وزیر خان میں گانے کی عکسبندی کے مقدمے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

ادکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید پر فرد جرم موخر ہونے کا امکان ہے۔ بلال سعید اور صبا قمر نے عدالت میں حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔ حاضری معافی کی درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ ثروت بتول کی عدالت میں جمع کرائی گئی۔

واضح رہے کہ ملزمان پر مسجد وزیر خان میں گانے کی عکسبندی کرنے کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں