مذاکرات صرف ان سے کریں گے جو آئین کو تسلیم کرتے ہیں حمزہ شہباز
ایک طرف مذاکرات کی بات کی جارہی ہے اور دوسری طرف ہمارے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو ذبح کیا جارہا ہے، حمزہ شہباز
مسلم لیگ(ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ مذاکرات حکومت کی کمزوری نہیں اور مذاکرات صرف ان سے کریں گے جو آئین پاکستان کو تسلیم کرتے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ بڑی نیک نیتی اور قوم کو اعتماد میں لے کر کیا۔ ہم چاہ رہے تھے کہ معاملات کسی کروٹ بیٹھ جائیں لیکن دکھ اس بات کا ہے ایک طرف تو مذاکرات کی بات کی جارہی ہے اور دوسری طرف ہمارے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو سفاکانہ طریقے سے مارا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو اسے حکومت کی کمزوری نہ سمجھا جائے، حکومت ان سے اب بھی مذاکرات کرے گی جو پاکستان کے آئین کو مانتے ہیں۔