سری نگر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے تین کشمیری نوجوان شہید

بانہال سے بارہمولہ تک ریل سروس بھی معطل


ویب ڈیسک March 16, 2022
بھارتی فورسز سرچ آپریشن کرتے ہوئے۔ فوٹو : کشمیر میڈیا سروس

لاہور: بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع سری نگر میں تازہ کارروائی کے دوران تین کشمیری نواجونوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو سری نگر کے علاقہ نوگام میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔

فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجہ مقامات کی ناکہ بندی کر دی اور لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔

ریلوے حکام نے بانہال سے بارہمولہ تک ریل سروس کو معطل کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔