پی آئی اے کی اسلام آباد سے کاشغر کارگو پروازوں کا آغاز

پی آئی اے پاکستان کی پہلی ائر لائن ہے جو کاشغر کے لئے پروازیں چلا رہی ہے


ویب ڈیسک March 16, 2022
پی آئی اے پاکستان کی پہلی ائر لائن ہے جو کاشغر کے لئے پروازیں چلا رہی ہے۔ (فوٹو فائل)

پی آئی اے نے اسلام آباد سے کاشغر کے لئے خصوصی کارگو چارٹر پروازوں کا آغاز کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اسلام آباد سے کاشغر خصوصی کارگو پروازوں کا آغاز کردیا ہے، کاشغر کے لئے 10 خصوصی چارٹر پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، پی آئی اے پاکستان کی پہلی ائر لائن ہے جو کاشغر کے لئے پروازیں چلا رہی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 31 مارچ تک جاری رہنے والی ان پروازوں کے لئے ایئر بس طیارے استعمال کئے جارہے ہیں، ان چارٹر پروازوں سے برآمد کنندگان کو اپنی مصنوعات کی ترسیل میں آسانی ہو گی، ان چارٹر پروازوں سے پی آئی اے کو اضافی ریونیو حاصل ہو گا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔