پرویز خٹک کی ق لیگ سے متعلق بلیک میلنگ کا بیان دینے کی تردید

میڈیا پر ق لیگ کے خلاف چلنے والے میرے بیانات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، پرویز خٹک


ویب ڈیسک March 16, 2022
میڈیا پر ق لیگ کے خلاف چلنے والے میرے بیانات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، پرویز خٹک۔ فوٹو:فائل

وزیردفاع پرویز خٹک نے ق لیگ سے متعلق بلیک میلنگ کا بیان دینے کی تردید کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری مؤنس الہیٰ نے ایک ویڈیو شیئر کرائی جس میں کہا جارہا ہے کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنتی ہے تو بن جائے، لیکن 5 سیٹوں پر وزیراعلیٰ بنانے کا مطالبہ بلیک میلنگ ہے۔

ویڈیو پوسٹ کرنے کے ساتھ ہی ق لیگ کے رہنما مؤنس الہیٰ نے تحریر کیا کہ پرویز خٹک سے رابطہ ہے اور ہر دوسرے دن بات ہوتی ہے، اس ویڈیو پر خود پرویز خٹک وضاحت پیش کریں۔



دوسری جانب وزیر دفاع پرویزخٹک نے مسلم لیگ ق کے حوالے سے چلنے والی خبروں سے متعلق سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا، میڈیا پر چلنے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ مسلم لیگ(ق) ہماری اتحادی ہے اور رہے گی، اس جماعت نے ہرمشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیا ہے، اور اب بھی چوہدری برادران ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔