چہرے کی پلاسٹک سرجری کرواکر پچھتانے والی اداکارائیں

ہالی ووڈ ہو، بالی ووڈ یا لولی ووڈ اب تقریباً ہر دوسری اداکارہ کے چہرے پر پلاسٹک سرجری کے اثرات نظر آتے ہیں


ویب ڈیسک March 16, 2022
فیشن انڈسٹری میں اداکاراؤں کا چہرے کی پلاسٹک سرجری کرواکر خود کو مزید حسین اور پرکشش بنانا اب معمول ہوگیا ہے فوٹوفائل

فیشن انڈسٹری میں اداکاراؤں کا چہرے کی پلاسٹک سرجری کرواکر خود کو مزید حسین اور پرکشش بنانا اب معمول ہوگیا ہے۔ ہالی ووڈ ہو، بالی ووڈ یا لولی ووڈ اب تقریباً ہر دوسری اداکارہ کے چہرے پر پلاسٹک سرجری کے اثرات نظر آتے ہیں۔

تاہم کچھ اداکارائیں ایسی بھی ہیں جو چہرے کی پلاسٹک سرجری کرواکے خوش نہیں ہیں بلکہ اپنے چہرے کے خدوخال میں تبدیلی کرکے پچھتارہی ہیں۔ ان ہی میں سے ایک امریکن سپر ماڈل بیلا حدید ہیں۔

بیلا حدید

بیلا حدید نے ایک انٹرویو میں چودہ سال کی عمر میں ناک کی سرجری کروانے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ 'کاش میں نے یہ کام نہ کیا ہوتا اور اپنے آباؤ اجداد کے خدوخال سے چھیڑ خانی نہ کی ہوتی'۔



انوشکا شرما

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھی ایک فلم کے لیے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی تھی۔ ابتدا میں تو انہوں نے سرجری کروانے کی ہی تردید کردی تھی، لیکن بعد میں انہوں نے سرجری کروانے کا اعتراف کیا تھا۔ اور سرجری کروانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا میں چاہتی ہوں میرے مداح اس بات کو جانیں کہ میں انسان ہوں پرفیکٹ نہیں۔



پریانکا چوپڑا

پریانکا چوپڑا نے اپنی کتاب میں بتایا ہے کہ انہوں نے اپنی ناک کی سرجری کروائی تھی لیکن ڈاکٹر کی غلطی کی وجہ سے ان کی ناک کی ہڈی خراب ہوگئی۔ اس کے بعد وہ جب بھی آئینہ دیکھتی تھیں تو انہیں اپنا چہرہ کسی اجنبی کا چہرہ لگتا تھا۔ بعد ازاں اپنے چہرے سے مانوس ہونے کے لیے انہیں چند سال لگے۔ ایک خبر کے مطابق پریانکا کی سرجری خراب ہونے کی وجہ سے ان کے ہاتھ سے 7 فلمیں نکل گئی تھیں۔



کوئینا مترا

بالی ووڈ ڈانسر و اداکارہ کوئینا مترا نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ انہوں نے اس وقت خوفناک تجربہ کیا جب ان کی ناک کی سرجری خراب ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق سرجری کے بعد اداکارہ کی ناک کی ہڈی پر سوجن آگئی تھی جسے ٹھیک کرنے کے لیے انہیں مزید سرجریاں کروانی پڑیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں