مونس الٰہی کی گرفتاری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا نیب

وفاقی وزیر کیخلاف نیب میں کوئی انکوائری زیر التوا نہیں


ویب ڈیسک March 16, 2022
مونس الٰہی مسلم لیگ ق کے رہنما ہیں۔ (فوٹو : فائل)

قومی احتساب بیورو (نیب) نے واضح کیا ہے کہ مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الٰہی کو گرفتار کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ترجمان نیب کے مطابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے خلاف اس وقت نیب میں کوئی انکوائری زیر التوا نہیں اور گزشتہ روز بھی نیب نے وضاحت جاری کی تھی۔

نیب نے واضح کیا کہ نیب کا تحریک عدم اعتماد سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں، ادارہ ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے پر سختی سے یقین رکھتا ہے۔

نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے، نیب کے کسی اہلکار کا تحریک عدم اعتماد سے کوئی تعلق تھا اور نہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔