سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے خلاف نیب انوسٹی گیشن کی منظوری

نیب نے سابق ایس پی عمر ورک کے خلاف انکوائریز بند کرنے کی منظوری دے دی


ویب ڈیسک March 16, 2022
نیب نے سابق ایس پی عمر ورک کے خلاف انکوائریز بند کرنے کی منظوری دے دی۔ فوٹو:فائل

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں 2 تحقیقات اور 11 انکوائریز کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں سابق انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) سندھ غلام حیدر جمالی اور دیگر اور ڈائریکٹر محکمہ زراعت ڈی آئی خان کے خلاف انوسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی، جب کہ یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشنز کی انتظامیہ، پنجاب کو آپریٹو بورڈ آف لیکویڈ یشن کے افسران کے خلاف انکوائریاں شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ جب کہ ریلویز، وزرات ہاؤسنگ و ورکس اور اسٹیٹ آفس کے خلاف انکوائریاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

محکمہ جنگلات ہری پور، چیف انجینئر محکمہ آبپاشی لاڑکانہ اور پروفیسر غلام اصغر چنا وائس چانسلر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے خلاف انکوائریز کی منظوری دی گئی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے آدم خان آٹو موبائلز کے خلاف شکایت آئی جی خیبر پختونخواہ کو کارروائی کے لئے بھجوانے کی منظوری دے دی ہے، جب کہ بورڈ نے سی ڈی اے کے افسران و اہلکاران اور دیگر اور سابق ایس پی عمر ورک کے خلاف انکوائریز بند کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔