رمضان المبارک کا چاند 2 اپریل کو نظر آنے کا امکان

رمضان المبارک کا چاند 29 شعبان کو نظر آنے کے واضح امکانات ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک March 16, 2022
رمضان المبارک کا چاند 29 شعبان کو نظر آنے کے واضح امکانات ہے، محکمہ موسمیات(فائل فوٹو)

محکمہ موسمیات نے یکم رمضان المبارک 3 اپریل کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یکم رمضان المبارک 3 اپریل بروز اتوار کو ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے 29 شعبان بروز ہفتہ 2 اپریل کو چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 29 شعبان کو نظر آنے کے واضح امکانات ہے، 2 اپریل کو مطلع صاف و کہیں کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں