پہلی مسلمان سپر ہیرو لڑکی کی سیریز ’’مس مارول‘‘ کا ٹریلرجاری

یہ ٹی وی سیریز ڈرنی پلس پر 8 جون سے پیش کی جائے گی


ویب ڈیسک March 16, 2022
ٹریلر میں مسلمانوں کونماز پڑھتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے فوٹوفائل

پہلی پاکستانی نژادمسلمان سپرہیرولڑکی کےکردارپربنی ویب سیریز ''مس مارول'' کا ٹریلرجاری کردیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ویب سیریز مس مارول کی کہانی سپر ہیرو کمالہ خان کے گرد گھومتی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ہالی ووڈ کی کسی بھی ویب سیریز کی کہانی کا مرکزی کردارمسلمان اورپاکستانی نژاد لڑکی ہے۔ ٹریلر میں پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ کی بھی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔



مس مارول ویب سیریزکے ٹریلر میں پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ ایمان ولانی کمالہ خان عرف مس مارول کے روپ میں جلوہ گرہوئی ہیں۔ٹریلر میں مسلمانوں کونماز پڑھتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مارول اسٹوڈیو نے'' پہلی پاکستانی مسلم سپر ہیرو گرل'' کی جھلکیاں شیئر کردیں

مارول اسٹوڈیوز کی اس ٹی وی سیریز کی ہدایات پاکستانی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے اور ان کے ساتھ مزید تین نامور ہدایت کارعدیل العربی، بلال فلاح اور بھارتی نژاد امریکی خاتون میرا مینن نے دی ہیں۔ یہ ٹی وی سیریز ڈرنی پلس پر پیش کی جائے گی اور اسے 8 جون 2022 سے پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مارول کی 'مسلم سپر ہیرو گرل' کی ٹی وی سیریز کیلیے پاکستانی لڑکی کا انتخاب

مس مارول کے کردار کو مارول ایڈیٹر اور ڈائریکٹر ثنا امانت نے بطور شریک تخلیق کار 2014ء میں بنایا تھا۔ مس مارول 16 سال کی پاکستانی نژاد امریکی مسلم نوجوان لڑکی ہے جس کا نام کمالہ خان ہے۔ جو امریکی شہر نیو جرسی میں رہتی ہے۔ اس کردار کے پاس اپنی صورت اور روپ تبدیل کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ یہ پہلا مسلم کردار ہے جس پر کامک بک سیریز بنائی گئی ہے۔
[ytembed videoid="m9EX0f6V11Y"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔