ہمارے نمبرز پورے ہیں اپوزیشن کو شکست دیں گے وزیراعظم

وزیراعظم کی زیرصدارت بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس ، اتحادیوں سےروابط اورحالیہ بیانات پرگفتگو


ویب ڈیسک March 16, 2022
وزیراعظم کی زیرصدارت بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس، اتحادیوں سےروابط اورحالیہ بیانات پرگفتگو

کراچی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کو شکست دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، پرویزخٹک اورفواد چوہدری سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں اتحادیوں سےروابط اورحالیہ بیانات پرگفتگو ہوئی اور آئندہ کے لائحہ عمل پرغور کیا گیا۔

وزیراعظم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی دوبدو ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور 27 مارچ کے جلسہ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم سمیت اتحادیوں کے ساتھ رابطوں پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے گورنر سندھ سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہم اپوزیشن کو شکست دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |