بھارت میں اقلیت بننے سے بچنے کیلئے ہندو زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کریں وشوا ہندو پریشد

ہندوؤں کے دوسرے مذاہب اپنانے کے رجحان میں کمی نہ آئی تو ہم جلد اپنے ہی ملک میں اقلیت بن جائیں گے،رہنما وشوا ہندو پریشد


ویب ڈیسک February 22, 2014
موجودہ صورتحال میں ضروری ہے کہ ہر ہندو خاندان کم از کم 5 بچے پیدا کرے، کنوینر وشوا ہندو پریشد اشوک سنگھال فوٹو: فائل

بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت وشوا ہندو پریشد کے رہنما اشوک سنگھال نے کہا ہے کہ اگر بھارت میں بسنے والے ہندوؤں کو اپنے ہی ملک میں اقلیت بننے سے بچنا ہے تو انہیں زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کرنے ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھوپال میں پریس کانفرنس کے دوران اشوک سنگھال نے بھارت میں ہندوؤں کی آبادی گھٹنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہندوؤں کے دوسرے مذاہب کو اپنانے کے رجحان میں کمی نہ آئی تو وہ دن دور نہیں جب ہم اپنے ہی ملک میں اقلیت بن جائیں گے لہٰذا ایسی صورتحال میں ضروری ہے کہ ہر ہندو خاندان کم از کم 5 بچے ضرور پیدا کرے۔

اشوک سنگھال نے بھارت کی حکمران جماعت کانگریس اور اس کی سربراہ سونیا گاندھی کو کئی حوالوں سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آئندہ انتخابات میں وزیر اعظم کے امیدوار نریندرا مودی کی تعریف کرتے ہوئے انتخابات میں ان کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں