الیکشن کمیشن نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی کو جلسے سے روک دیا

عمران خان نے 18مارچ کو جلسے سے خطاب کرنا ہے

عمران خان نے کرم میں جلسے سے خطاب کرنا ہے۔ (فوٹو فائل)

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو ضلع کرم میں جلسے میں شرکت سے روک دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے 18 مارچ کو کرم میں جلسے سے خطاب کرنا ہے۔


ڈی آر او کرم خوشحال زادہ نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی محمود خان کو پرنسپل کے ذریعے نوٹس جاری کیا۔

کچھ روز قبل، لوئر دیر میں بھی وزیراعظم کو جلسے میں شرکت سے روکا گیا تھا لیکن عمران خان کی شرکت کے بعد الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرنا پڑا۔
Load Next Story