پاکستانی بلائنڈ ٹیم بھارت کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی

فائنل میں پاکستان کے ساتھ دوسری کون سی ٹیم ہوگی اس کا فیصلہ بنگلا دیش اور بھارت کے میچ سے ہوگا

فائنل میں پاکستان کے ساتھ دوسری کون سی ٹیم ہوگی اس کا فیصلہ بنگلا دیش اور بھارت کے میچ سے ہوگا فوٹوفائل

LONDON:
پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھارتی بلائنڈ ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔

شارجہ میں کھیلی جارہی تین ملکی سیریز کے اہم میچ میں قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف 164 رنز کا ہدف تین وکٹوں پر انیس ویں اوور میں پورا کرلیا۔ بدرمنیر اور راشد نے چونسٹھ ، چونسٹھ رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔


پاکستان تین ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے۔ 64 رنز کی اننگز کھیلنے والے بدرمنیر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پاکستان نے اس سیریز میں دوسری بار روایتی حریف کو شکست دی ہے۔ اس سے پہلے پاکستان بلائنڈ ٹیم بنگلا دیش کو بھی ہرانے میں کامیاب رہی ہے۔ فائنل میں پاکستان کے ساتھ دوسری کون سی ٹیم ہوگی، اس کا فیصلہ بنگلا دیش اور بھارت کے میچ سے ہوگا۔ فائنل 19 مارچ کو شیڈول ہے۔
Load Next Story