سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اسپتال میں داخل

86 سالہ سعودی فرمانروا کے دل کی دھڑکن کے آلے کی بیٹریاں تبدیل کی گئیں اور چند اہم طبی ٹیسٹ ہوئے


ویب ڈیسک March 16, 2022
پیس میکر کی بیٹریاں تبدیل کی گئیں، فوٹو؛ فائل

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے دل کے پیس میکر کی بیٹری کی تبدیلی اور اہم طبی ٹیسٹ کے لیے عارضی طور اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔

سعودی پریس میڈیا کے مطابق فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کو تھوڑی دیر کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں معمول کے طبی ٹیسٹ ہوئے اور ان کے پیس میکر کی بیٹریاں تبدیل کی گئیں۔

ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کا معائنہ بھی کیا اور ان کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا جس کے بعد انھیں گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔

اس موقع پر ولی عہد محمد بن سلمان بھی اسپتال میں موجود تھے اور اپنے والد سعودی فرمانروا کی طبیعت کے حوالے سے ڈاکٹرز کی ٹیم سے معلومات بھی لیتے رہے۔

واضح رہے کہ سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کا گزشتہ برس جولائی میں ایک سرجری بھی ہوئی تھی جس کے بعد سے انھوں نے اپنی سرگرمیوں کو محدود کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں