10 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم

مجرم کو اس وقت تک تختہ دار پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت واقع نہ ہوجائے، عدالت


ویب ڈیسک March 16, 2022
مجرم کو زیادتی کے جرم میں عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا، عدالت ۔: فوٹو: فائل

عدالت نے 10 سالہ طالب علم سے زیادتی اور اسے قتل کرنے والے مجرم کو موت کی سزا سنا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے 10 سالہ طالب علم کو اغوا کرکے زیادتی کرنے اور اس کے بعد قتل کرنے والے سفاک مجرم کو پھانسی کی سزا سنادی۔

عدالت نے سفاک مجرم کاشف کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی، اور حکم دیا کہ مجرم کو اس وقت تک تختہ دار پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت واقع نہ ہوجائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں