بی اے پی نے ق لیگ کے اتحادیوں سے متعلق مشترکہ فیصلے کا بیانیہ مسترد کردیا

بلوچستان عوامی پارٹی ابھی مشاورت کررہی اور اہم انفرادی طور پر فیصلہ کریں گے، وفاقی وزیر زبیدہ جلال

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم سیاسی جماعتوں سے مل رہے ہیں—فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

بلوچستان عوامی پارٹی نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے مسلم لیگ (ق) کے اتحادیوں سے متعلق مشترکہ فیصلے کا بیانیہ مسترد کردیا۔

وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے پارلیمنٹ کے احاطے میں میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہا کہ ہم انفرادی طورپر فیصلہ کریں گے۔


صحافی نے سوال کیا تھا کہ کیا آپ باقی اتحادیوں سے مل کر فیصلہ کریں گی یا انفرادی؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ابھی مشاورت کررہی اور اہم انفرادی طور پر فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی اور بلوچستان کی مفاد کے مطابق فیصلہ کریں گے۔ ق لیگ نے کہا کہ اتحادیوں کا مشترکہ فیصلہ ہوگا؟ سے متعلق سوال کے جواب زبیدہ جلال نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت اپنا فیصلہ خود کرے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم سیاسی جماعتوں سے مل رہے ہیں، کل ایم کیوایم پاکستان اور آج مسلم لیگ (ن) آرہی ہے۔


ایک اور سوال کہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور دوسرے گروپ کا الگ مؤقف ہے، معاملہ کب تک حل ہوجائے گا؟ اس کے جواب میں وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے امید ظاہر کی کہ یہ معاملہ بھی جلد حل ہوجائے گا۔
Load Next Story