سری لنکا نے آخری ون ڈے میں بھی بنگلادیش کوشکست دیکر سیریز03 سے اپنے نام کرلی

بنگلا دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے


ویب ڈیسک February 22, 2014
سری لنکا کے کشال پریرا میچ کے بہترین اور سچتھرا سینانایاکے سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔۔ فوٹو:اے ایف پی

سری لنکا نے تیسرے اور آخری ون ڈے میں بھی بنگلادیش کو اسی کی سرزمین پر 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔


میرپور کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلا دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے، مومن الحق 60، ناصر حسین 38، نعیم اسلام 32 اور کپتان مشفق الرحیم 30 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ سری لنکا کی جانب سے دھمیکا پرساد نے 3 اور سرنگا لکمل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔


241 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی جانب سے پراعتماد بیٹنگ کا آغاز کیا گیا اور اوپنر کشال پریرا نے 106 رنز بنا کر ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ وکٹ کیپر بلے باز دنیش چندیمل 64 رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے، کپتان مہیلا جے وردھنے 20 اور ایچان پرینجانا نے 22 رنز بنائے، لنکن ٹائیگرز نے ہدف 48ویں اوورز میں پورا کردیا، سری لنکا کے کشال پریرا میچ کے بہترین اور سچتھرا سینانایاکے سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں