201 ارب روپے مالیت کے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی منظوری

منصوبہ سرکاری اور نجی شراکت داری کے تحت 3 سال کی مدت میں مکمل ہوگا


ویب ڈیسک March 16, 2022
—فائل فوٹو

قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی نے 201 ارب روپے مالیت کے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی منظوری دیدی.

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ہونے والے ایکنک کے میں بتایا گیا یہ منصوبہ سرکاری اور نجی شراکت داری کے تحت 3 سال کی مدت کے اندر شہری آبادی کی آمدورفت کے لیے تعمیر کی جانے والی 43 کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک پر مشتمل ہے۔

کراچی سرکلر ریلوے مینجمنٹ کمیٹی منصوبے کو فعال بنانے اوراس کی مرمت سے متعلق نگرانی کی ذمہ دار ہوگی۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے براہ راست بھرتی کئے جانے والے ملازمین پراجیکٹ پے اسکیلز میں 75 فیصد اضافے کی منظوری دیدی ہے جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا کے 35 اضلاع کے لیے 30 ارب 26 کروڑ 87 لاکھ روپے کی لاگت سے رورل اکنامک ٹرانسفرمیشن پراجیکٹ کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں