امریکی صدرنے پوٹن کوجنگی مجرم قراردے دیا

امریکی صدرکا بیان ناقابل قبول اورناقابل معافی ہے،ترجمان روسی صدر


ویب ڈیسک March 17, 2022
امریکی بمباری سے دنیا بھرمیں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے،ترجمان روسی صدر:فوٹو:فائل

امریکی صدرجوبائیڈن نے روس کے صدرولامیرپوٹن کو جنگی مجرم قراردے دیا۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے رپورٹرز سے گفتگومیں کہا کہ یوکرین پرحملے کے ذمہ دارروسی صدرولامیرپوٹن ہیں ۔یوکرین میں ہونے والی تباہی پرمیں انہیں جنگی مجرم سمجھتا ہوں۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا تھا کہ صدرجوبائیڈن نے جوکہا وہ ان کے دل کی آواز تھی۔یوکرین میں روسی حملے سے تباہی کے مناظردیکھ کریہ ان کا ذاتی ردعمل تھا۔

روس نے امریکی صدرکے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئےاسے ناقابل قبول اورناقابل معافی قراردیا۔ روسی صدرکے ترجمان دمتری پیسکوو نے بیان میں کہا کہ کسی بھی سربراہ مملکت کی جانب سے ایسا بیان ناقابل قبول اورناقابل معافی ہے۔

صدرپوٹن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی بمباری سے دنیا کے مختلف ممالک میں ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں